اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق طیارہ اُڑانے کی تربیت دینے والے ادارے راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی کے دو طالب علموں نے تربیتی پرواز کے سلسلے میں بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم ایک گھنٹے بعد ہی طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
طیارے کی گمشدگی پر سرچ آپریشن کے لیے تیاریاں جاری تھیں کہ تلنگانہ پولیس نے ایک طیارے کے کپاس کے کھیت میں گرنے کی اطلاع دی۔ تباہ ہونے والا طیارہ راجیو گاندھی ایوی ایشن کا ہی تھا۔ طیارے کے ملبے سے تربیتی پائلٹس پرکاش وشال اور امن پریت کور کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی جہاز اُڑانے کی تربیت دینے والے ایک اور ادارے کا طیارہ مہاراشٹرا کے علاقے شیرپور میں گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا تھا ۔
/129
7 اکتوبر 2019 - 06:02
News ID: 980801
ہندوستان میں ایک طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔